انجینیئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی42: متنازعہ مذہبی سکالر انجینیئر علی محمد مرزا کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
دو روز پہلے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کی تھی۔ انجینیئر علی محمد مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔
انجینیئر محمد علی مرزا مقدمہ درج ہونے کے روز سے ہی گرفتار تھے اور انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ محمد علی مرزانے توہین مذہب کے مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا تھا۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
3 دسمبر کو بدھ کے روز انجینیئر محمد علی مرزا کی درخواست پر سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، درخواست ضمانت پر انجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل طاہر ایوبی نے دلائل دیئے۔ کئی مذاہب اور فرقوں کے ہنماؤں نے مل کر محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، اسی دوران اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی محمد علی مرزا کی بعض باتوں کو گستاخی قرار دے دیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد انجینیئر محمد علی مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
عدالت نے انجینیئر محمد علی مرزا کو 5،5 لاکھ روپے کے2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
ضمانت منظور ہونے اور ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد انجینیئر محمد علی مرزا کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انجینیئر محمد علی مرزا محمد علی مرزا کی اڈیالہ جیل دیا تھا مرزا کو
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) مذہبی اسکالر انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مرزا محمد علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گنہگار قرار دیا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کو دیکھتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے کر تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور پلاٹس کی ایکسڑرا فائلیں فروخت کرنیوالی ہاوسنگ سوسائیڑز کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن شروع ، بڑی سوسائٹی کا دفتر سیل، تفصیلات... کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا شاندار آغاز ای سی او رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، عاطف اکرام شیخ سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دنیا میں نئے تنازعات امن کیلئے خطرہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں: اسحاق ڈار میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی، 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کی بازیابیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم