وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وفاقی دفتر خزانہ (ایف ٹی او) اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایف ٹی او سے اسٹامپ پیپرز جاری کروا کر اسٹامپ پیپر فیس ،کورٹ فیس اور فارن بلز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آنے پر ایف ٹی او میں تعینات سینئر آڈیٹر عادل مقبول سمیت71افسران و اہلکاروں سمیت اسٹامپ واینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
یہ مقدمہ دفعات 109، 409، 420، 467، 471 پی پی سی اور 5(2)47 پی سی اے 1947 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں رات گئے ملزمان کی گرفتاریوں کےلیے کریک ڈاؤن کیا گیا اور اس دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متعدد افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے ایف ٹی او آفس اسلام آباد سے جعلی/بوگس لائسنس جمع کرا کے اسٹامپ پیپرز حاصل کیے۔ جعلی لائسنسوں پر 2,638 بوگس TR-32 چلان جاری کیے گئے، جس سے قومی خزانے کو 29 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق ایف ٹی او کے 71 افسران و اہلکاروں و اسٹامپ وینڈرز کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 527/2025 کی ریکارڈ وصولی پر انکوائری نمبر 368/2025مکمل ہونے پر درج کیاگیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے و ثبوت سامنے آنے پر مقدمہ اندراج کی منظوری ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے دی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 10 سالہ فرانزک آڈٹ کے بعد اصل نقصان کا تعین کیا جائے گا۔
اے ڈی سی آر امتیاز جنجوعہ،سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد سمیت ایف ٹی او اور ڈی آر اے برانچ کے دیگر افسران کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی نگرانی میں ایس ایچ او شمس خان گوندل و ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے اگلی خبرافغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔