علیمہ خان نے عمران سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہلکاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے‘پورا پاکستان پولیس بیوکریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں،جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا ہے،پاکستان کو اس طرح نہ دھکیلیں جہاں عوام کا غصہ کنٹرول میں نہ رہے،چور ڈاکو کو اوپر بیٹھا دیا جائے تو انتشار ہوتا ہے،حکمران انتشار چاہتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں فاتحہ پڑھ لیں، اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام انکا کیا حال کرے گی، فاتحہ والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توہین عدالت اسلام ا باد
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔