بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو گھیرا کیا،وزیراعلی مسلح جتھہ لے کر حملہ آور ہوئے، بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ اور ہنگامہ آرائی کا کہتے ہیں،
راناثنااللہ نے کہا کہ ٹویٹس میں اداروں اور حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 26 نومبر کو دوبارہ ہنگامہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، افراتفری کیلئے نئے وزیراعلی کے پی کو لایاگیا، وزیراعلی نے اعلان کیا وہ عشق بانی پی ٹی آئی میں مارے جائیں گے، ملاقاتوں کے ذریعے جو ہو رہا تھا اس سلسلے کو بند کیا گیا ہے، حل بات چیت اور مذاکرات سے ہی ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی4سال وزیراعظم رہے،اس وقت بھی بات چیت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی اب بھی مخالفین سیبات چیت کے حق میں نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے اور تمام سہولیات میسرہیں، جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر کرپشن کاکوئی اسکینڈل نہیں، انکم ٹیکس،ایف بی آر،پولیس سمیت دیگراداروں میں کرپشن شروع سے ہے، 2سال پہلے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،امپورٹ بل کیلئے ڈالرز نہیں تھے، پاکستان بہتری کی طرف آیا ہے، مزید بہتری کیامکانات ہیں، آئی ایم ایف بھی بہتری کا اعتراف کرتا ہے، حکومت کی پی آئی ایکی نجکاری پر توجہ ہے، وزیراعظم بہت محنت کررہے ہیں، پاکستان معاشی مشکلات سے سرخرو ہوکر نکلے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا: بیرسٹر گوہر
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لیے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں آئے، میرا نہیں خیال کہ اب وہ ہمارے پاس آئیں گے، مولانا اپوزیشن میں ہیں، ہم کوشش کریں گے ان کو آن بورڈ کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آخری کنویکشن 16 جنوری کو ہوا تھا، جوڈیشل پالیسی کے مطابق 35 دنوں میں فیصلہ ہونا چاہیے تھا، 10 ماہ سے زیادہ ہوگئے اب تک ان کا کیس نہیں لگ سکا۔