عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان صحتمند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحتمند ہیں، ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی منگوائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کرائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کرائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر کا معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے ریاست و عوام کا مفاد مقدم رکھے: عطاء اللہ تارڑ وادی تیراہ میں خوارج دہشتگردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا نے والے ہر شخص کی بانی پی ٹی ا ئی صحتمند ہیں اڈیالہ جیل جیل ذرائع سے ملاقات ذرائع کا جاتی ہے

پڑھیں:

عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟

عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات میں نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ خود عمران خان اور ان کے گھرانے کے اندرونی انتظامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کچھ وکلا اور بہنوں کی بار بار کی رہائی کہانیوں اور غیر سنجیدہ تجاویز سے بیزار ہو چکے ہیں، لہٰذا اکثر ملاقاتوں سے گریز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

دوسری جانب بشریٰ بی بی ملاقاتوں کے شیڈول پر نمایاں اثر رکھتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ عمران خان اپنی بہنوں یا مخصوص وکلا سے بار بار ملیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کی کچھ جیلوں میں فیملی پرائیویسی روم کی سہولت موجود ہے، یعنی میاں بیوی کو مخصوص وقت کے لیے ایک نسبتاً پرائیویٹ کمرہ دیا جاتا ہے۔

ملاقات والے دن اکثر اوقات عمران خان اور بشریٰ بی بی یہی سہولت استعمال کر لیتے ہیں، جس کے باعث وکلا اور خاندان کی باقی ملاقاتیں مؤخر ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم

جیل حکام کے مطابق ملاقاتوں پر کوئی سرکاری پابندی نہیں۔ مسئلہ بنیادی طور پر ترتیبِ ملاقات کا ہے، اس میں حکومتی رکاوٹ یا مداخلت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڈیالہ جیل پابندی علیمہ خان عمران خان ملاقات

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر د ھر نا
  • پی ٹی آئی کے رہنما بانی کی صحت کے متعلق پریشان
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام
  • عمران خان مکمل طور پر صحت یاب ہیں‘ اڈیالہ جیل حکام
  • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وفات کی افغانی اور بھارتی افواہ؛ جیل سپرنٹنڈنٹ کی وضاحت آگئی
  • علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا
  • کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، علیمہ خان
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا