ویب ڈیسک: صوبائی وزیر بلدیات کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،  جس میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں  بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ  اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور ان کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو،میئر میرپور خاص عبدالرؤف، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد علی،ا یم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی،ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈایکس پینڈیچر، ایڈیشنل کمشنر کراچی، ویڈیو لنک پر میئر شہید بینظیر آباد، ڈی سی لاڑکا نہ و دیگر افسران موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

اجلاس میں چوتھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے منٹس کی منظوری دی گئی، جس پر تمام ممبران کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔اجلاس میں ریوائزڈبجٹ کی منظوری کے لیے جو ہدایت دی گئی تھیں اس میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ماڈرن جی ٹی ایس کے لیے ٹیکنیکل اور کوالیفائیڈ افسران و عملے کے عہدے تشکیل دینے کے لیے وزیر بلدیات نے کہا کہ ایک سب کمیٹی بنائیں اوراس پر مزید ورکنگ کرکے پروپوزل بنائیں اور اگلی میٹنگ میں ڈسکس کے لیے رکھیں۔

لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی 

اس کے علاوہ ایجنڈے میں شامل صفائی ستھرائی کے کام کے لیے پائیدار نظام کی فراہمی، جس میں ادارہ خود اپنے اخراجات پورے کرے گا، کے سلسلے میں منصوبہ رکھا گیا جس میں صفائی ستھرائی کی مد میں رہائشی اور کمرشل ایریا میں گھر اور دکان کے رقبے کے مطابق فیس رکھنے اور فیس کلیکشن کے سلسلے میں 2، 3 منصوبوں پر بحث ہوئی۔

اس کے علاوہ ماڈرن جی ٹی ایس اور انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ پر کچرے کی ری سائیکلنگ کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے منصوبے بھی پائیدار نظام میں شامل ہیں۔

بادامی باغ ؛ پلاٹ کے تنازع پر 2 افراد قتل

وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو میئر کراچی کی تجاویز کے بعد مزید جامع بنائیں اور اگلی میٹنگ میں رکھیں۔اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفاتر دوسری جگہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر بلدیات نے واضح طور پر احکامات دیے کہ تمام نجی کمپنیز اور ادارے اپنے ملازمین کو سندھ حکومت کے تحت مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پروزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مستحکم کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

  پاکستانی مالیات میں استحکام؛ ڈالر کی بے قدری، نرخ گر گیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ویسٹ مینجمنٹ وزیر بلدیات کی منظوری اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔

صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے کراچی کے حالات کو بہتر کیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ آرٹیکل 140 کے معاملے پر میدان میں آجائیں، باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ان کا کہناہے کہ میرا سوال ن لیگ اور ایم کیو ایم تک پہنچا دیں کہ کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کر دیں؟

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں کہ پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جا رہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور ماڈرن صفائی نظام کے منصوبوں کی منظوری
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائینگے، وزیر بلدیات سندھ
  • خیبرپختونخوا میں اسمال ڈیمز سے متعلق اجلاس کا انعقاد
  • ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • کراچی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
  • وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے
  • الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، آج اجلاس طلب
  • وزیر اعظم کی مون سون سے قبل تیاریوں کی ہدایت‘ قلیل المدتی منصوبے کی منظوری