اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
- فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔
انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں، کراچی میں تو کمیرے لگا دیے ہیں، باقی شہروں میں کمیرے کیوں نہیں لگائے گئے؟
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی
سندھ حکومت نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سید ماروی راشدی نے جمعہ کے روز سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن سید عادل عسکری کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتایا کہ حکومت سندھ ICCBS کو خود مختار بنانے جا رہی ہے تاکہ اس کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے عادل عسکری نے خدشہ ظاہر کیا کہ ICCBS کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے سے غریب طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہو سکتے ہیں، جیسا کہ 1994 میں آئی بی اے کے الگ ہونے کے بعد فیس میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر الگ کرنے کا مقصد کارکردگی بڑھانا ہے تو جامعہ کراچی کی مجموعی بہتری کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔
اس دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وزیر تعلیم اسماعیل راہو کی غیر حاضری پر اظہار ناراضگی کی اور وزیر قانون ضیا لنجار کو ہدایت دی کہ ایوان میں وزرا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ICCBS کو الگ کرنے کا معاملہ ایک دن قبل بھی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل تھا، لیکن وزیر اسماعیل راہو کی غیر موجودگی کے باعث یہ ملتوی ہوا تھا، اور جمعہ کو پارلیمانی سیکریٹری سید ماروی راشدی نے اس کا جواب دیا۔