پولیس چیف کے نئے احکامات سے مختلف حلقوں میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) کراچی پولیس چیف کے نئے احکامات کے بعد شہر میں ٹریفک پولیس عملی طورپر غیر فعال ہوگئی۔ کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گی جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اوردیگر جرائم کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کو گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دینے سے اب ان کی توجہ اس جانب زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر تھانہ اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ کرتا ہے، اب ان احکامات کے تحت 5 دسمبر کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو چیکنگ کے دوران روک کر چیک کیا جائے گا، چیکنگ کے دوران پولیس دیکھے گی کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جو نمبر پلیٹ آویزاں ہیں وہ غیر قانونی یا ناقابل شناخت تو نہیں ہیں۔ کراچی پولیس چیف کے ان احکامات پر مختلف حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کی صورت حال پہلے ہی مخدوش ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی پولیس سنگین جرائم کی بیخ کنی کے بجائے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس چیک کرنے کی ذمہ داری دینے سے ان کی تمام توجہ اس جانب مبذول ہوجائے گی اور رشوت ستانی کا ایک نیا راستہ کھل جائے گا۔ کراچی پولیس چیف کے اس فیصلے کے بعد شہر قائد میں اب ٹریفک پولیس عملی طور پر غیر فعال ہوگئی ہے۔ ٹریفک پولیس سے چالان کرنے کا اختیار پہلے ہی واپس لے لیا گیا ہے اور اب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ بھی ڈسٹرکٹ پولیس کرے گی۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اپنی توجہ سنگین جرائم کی بیخ کنی کی طرف کرنا ہوگی جبکہ نمبر پلیٹس کی چیکنگ ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے اس لیے ایک مؤثر میکنزم بنا کر ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے فعال کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس چیف کے کراچی پولیس ٹریفک پولیس نمبر پلیٹس گاڑیوں اور
پڑھیں:
پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
لاہور:حکومت پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے لیے قانون سازی کرلی اور محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا، جس کے تحت تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو دو ہزار روپے اور موٹر کار کو5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، دو ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ٹرالر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
محکمہ قانون کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔