امریکا کے  ایچ 1 بی ویزا پروگرام پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے جب ایک امریکی ماہر معاشیات نے الزام عائد کیا کہ بھارت کے شہر چنئی نے اتنے ویزے حاصل کیے جو ملک کی مجموعی سالانہ حد سے کہیں زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کو ایچ-1 بی امریکی ویزا فیس سے استثنیٰ ملنے کا امکان

سابق امریکی رکنِ کانگریس اور ماہرِ معاشیات ڈیو بریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قانون کے مطابق ہر سال 85 ہزارایچ 1 بی ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں لیکن صرف چنئی نے مبینہ طور پر 2 لاکھ 20 ہزار ویزے حاصل کیے جو مقررہ حد کا ڈھائی گنا ہے۔

بریٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ 1 بی نظام صنعتی پیمانے کی دھاندلی کا شکار ہوچکا ہے اور ویزوں کی تقسیم قانونی حد سے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ71  فیصد ایچ 1 بی ویزے بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملتے ہیں۔

چین دوسرے نمبر پر ہے لیکن وہاں سے صرف 12 فیصد درخواست گزار ہیں۔

مزید پڑھیے: امریکا کی نئی ویزا پالیسی: کیا اب ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار افراد کو امریکی ویزا نہیں ملے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال خود بتا رہی ہے کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے جبکہ ایک طرف تو حد 85 ہزار ہے مگر صرف چنئی کو ہی 2 لاکھ 20 ہزار ویزے کیسے مل گئے۔

چنئی کا امریکی قونصل خانہ دنیا کے مصروف ترین ایچ 1 بی مراکز میں سے ایک ہے جہاں تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ سے آنے والی بڑی تعداد میں درخواستیں پروسیس ہوتی ہیں۔

بریٹ نے اس معاملے کو امریکا میں ماگا تحریک کے اینٹی امیگریشن بیانیے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ غیر مہارت یافتہ افراد امریکیوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے چین سے تعلقات پر وسطی امریکی شہریوں کے ویزے محدود کردیے

ان کے مطابق جب آپ ایچ 1 بی سنیں تو سوچیں کہ یہ لوگ آپ کے خاندان کی نوکری اور گھر چھین رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتیوں کے بارے میں کہا کہ انہیں ماہر بتایا جاتا ہے مگر وہ نہیں ہوتے، یہی دھوکہ ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ڈپلومیٹ مہوش صدیقی سنہ 2005 سے سنہ 2007 تک چنئی قونصل خانے میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے مطابق صرف 2024 میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد اور ان کے اہل خانہ کو ایک لاکھ 40 ہزار  ایچ 1 ویزے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی ویزے کا جھانسا: نوسرباز نے بچپن کے دوستوں سے بھاری رقم اینٹھ لی

مہوش صدیقی کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں ویزوں میں زیادہ تر درخواستیں جعلی تھیں

جو جعلی ملازمت کے خطوط، جعلی ڈگریاں یا اصل امیدوار کی جگہ پراکسی انٹرویوز پر مبنی تھیں۔

مزید پڑھیں: امریکی انتظامیہ کا نیا اقدام: طلبہ اور میڈیا نمائندوں کے ویزوں کی مدت محدود کرنے کی تیاری

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں ایسے مراکز موجود ہیں جو کھلے عام ویزا درخواست گزاروں کو تربیت دیتے ہیں، جعلی کاغذات فراہم کرتے ہیں اور فریب پر مبنی پروفائل تیار کر کے انہیں ایچ 1 بی کے لیے تیار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا کے جعلی ویزے امریکی ویزا ایچ 1 بی امریکی ویزا ایچ-1 بی ویزا بھارتیوں کا فراڈ چنئی کا فراڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کے جعلی ویزے امریکی ویزا ایچ 1 بی امریکی ویزا ایچ 1 بی ویزا چنئی کا فراڈ امریکی ویزا ایچ 1 بی کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا