کراچی میں ہیوی ٹریفک کا ایک اور سانحہ، ٹریلر کی زد میں آکر خاتون موٹرسائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے باعث المناک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ماڑی پور روڈ پر دعا ہوٹل کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی 28 سالہ ریحانہ کی لاش ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال منتقل کی، جہاں ان کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔
ڈیوٹی افسر شکیل کے مطابق ریحانہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گریں اور ٹریلر کے پہیوں تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کے ڈرائیور لقمان کو گرفتار کر لیا اور گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔۔
افسر کے مطابق متوفیہ کا تعلق بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے تھا، وہ بیوہ تھیں جبکہ ان کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ان کا بیٹا بھی اسپتال پہنچ گیا۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش متوفیہ کی والدہ کے سپرد کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا ہے کہ وہ تدفین کے بعد آئندہ کارروائی کے لیے رابطہ کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ خاتون کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی، جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کےلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔