آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
کراچی:
آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں واقع ایک گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متوفیہ کی شناخت 40 سالہ سندس کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ آن لائن کاروبار سے منسلک تھی اور گزشتہ 2 سے 3 روز سے اس کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔
خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ پولیس نے گھر والوں سے رابطہ کرکے جب گھر کا دروازہ کھلوایا تو اندر سے سندس کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پالامو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات تھانہ رام گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد 25 سالہ شوہر، اپیندر پریہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وقوعے کے وقت خاتون بھی نشے میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘
پولیس کے مطابق شیلپی دیوی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اپیندر گھر میں شراب کے نشے میں تھا جب شیلپی بھی نشے کی حالت میں واپس آئی۔ اس پر اپیندر نے اس سے نشے میں گھر آنے کی وجہ پوچھی تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
جھگڑا بڑھنے پر اپیندر نے شیلپی کو مارنا شروع کیا اور پھر اچانک اسے زور سے زمین پر پٹخ دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر جان کھو بیٹھی۔
3 سال قبل شادی کرنے والے اس جوڑے کا ایک بچہ بھی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خآتون شراب شوہر نشہ