کراچی، قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔
پہلا واقعہ قائدآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے احسن آباد گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔
چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
دوسرا مقابلہ زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان کورنگی ناصر جمپ کے قریب ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
حکام کے مطابق اسے بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔