آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ انتظامیہ اور براڈکاسٹ پارٹنر زی نیٹ ورک نے نئے اور تجربہ کار کمنٹیٹرز پر مشتمل ایک جامع کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پینل میں اس سال تین اہم چہروں کی شمولیت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے جن میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، بھارت کے سابق اسٹار محمد کیف اور زمبابوے کے معروف کرکٹر و کوچ اینڈی فلاور شامل ہیں۔نئے شامل ہونے والے ماہرین کے ساتھ موجودہ پینل میں وسیم اکرم، سائمن ڈول، ایان بشپ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، الن ولکنز، وقار یونس، ڈیرن گنگا، اویس شاہ، مائیک ہیزمین، عروج ممتاز، انجم چوپڑا، نکھل چوپڑا، ویوک رازدن، سبا کریم، اجے مہرا اور ریما ملہوترا جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ نام شامل ہیں جو انگریزی اور ہندی میں شائقین کو کھیل کے قریب تر لائیں گے۔
براڈکاسٹ ٹیم میں لارا میک گولڈ رک، گریس ہیڈن، ارجن پانڈت اور ردھیما پتھاک بھی فرائض سرانجام دیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے گئے اپنے یادگار لمحوں کے باعث وہ اس لیگ سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں اور چوتھے سیزن میں بطور کمنٹیٹر واپسی ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ شعیب ملک نے اپنے پہلے کمنٹری سیزن کے حوالے سے کہا کہ وہ پرجوش ہیں اور ساتھی کرکٹرز کے ساتھ پلیٹ فارم شیئر کرنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔ اینڈی فلاور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لیگ میں سعودی عرب اور کویت کے کھلاڑیوں کی شمولیت سے اس سال مقابلہ مزید مضبوط ہوگا، جبکہ ایان بشپ نے کہا کہ یہ لیگ خطے میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز 2 دسمبر کو یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر ہوگا جبکہ 34 میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 جنوری 2026 کو فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس سیزن میں دنیا بھر کے بڑے کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں فل سالٹ، سنیل نرائن، آندرے رسل، سیم کرن، نور احمد، نسیم ، شمرون ہیٹمائر، روومن پاؤل، مصتفیض الرحمان، معین علی، پتہم نسانکا، رحمٰن اللہ گرباز، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، سکندر رضا، عادل رشید سمیت متعدد نام شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اپنی فٹنس اور کارکردگی کا راز بتا دیا ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی کی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر رونمائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔