جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر پولیس کارروائی پر برہم، ہائیکورٹ جانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی–ف) کے رہنما فرخ کھوکھر نے خودکار اسلحے کے لائسنس نہ ہونے پر ایک روز قبل پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے اور بعد ازاں رہائی کے واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو بلاجواز قرار دیا ہے۔
رہائی کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو بیان میں فرخ کھوکھر نے کہا کہ وہ اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں روکا گیا؟ اگر کوئی ذاتی اختلاف ہے یا کوئی قانونی غلطی مجھ سے سرزد ہوئی ہے تو واضح کیا جائے، ورنہ مجھے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے‘۔
TikTok star, JUI leader and businessman Farrukh Khokhar threatens to leave Pakistan after police raid in Islamabad and arrest; says he was denied water during custody pic.
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 26, 2025
انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، تاہم اگر ایسا نہیں ہے تو انہیں بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے۔ فرخ کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس میں اچھے افسر موجود تھے، مگر وہ بھی اوپر سے آنے والے احکامات کے باعث مجبور تھے۔
اپنے بیان میں انہوں نے ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ ان کی بےگناہ گرفتاری کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک انہیں عزت و احترام ملتا ہے، جبکہ پاکستان میں انہیں ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے دل برداشتہ ہو کر کبھی کبھی وہ ملک چھوڑنے کا سوچتے ہیں کیونکہ یہ ملک اب محفوظ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی
فرخ کھوکھر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ بارڈر تک جانے کو تیار ہیں، دہشتگردوں کو پکڑیں، مگر اپنے ہی لوگوں کو بلاوجہ مت روکیں۔ میں نے ہمیشہ پولیس کے حق میں ویڈیوز بنائی ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ لائسنس جے یو آئی ف فرخ کھوکھر فرخ کھوکھر گرفتاریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس جے یو ا ئی ف فرخ کھوکھر فرخ کھوکھر گرفتاری فرخ کھوکھر نے
پڑھیں:
جے یو آئی کو دھچکا؛ این اے 251 سے رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
رہورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے-251 (ژوب/قلعہ سیف اللہ/شرانی) میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام لگایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو ڈی سیٹ کیا جائے اور انہیں کامیاب امیدوار قرار دیا جائے۔
کیس کی سماعت کے بعد ٹربیونل نے اس کے بجائے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔