اسلام آباد، جے یو آئی کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
مزید :