Daily Mumtaz:
2025-11-25@17:25:09 GMT

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) شبلی فراز کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیولنک پیش کرنےکی ہدایت کی۔ 
عدالت نے سماعت کے بعد عمران خان  اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 23 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کےخلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پرمقدمہ درج ہے۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
  • پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع
  • 9 مئی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری پر عارضی روک
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
  • 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
  • 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا گیا  
  • پیشی میں مسلسل غیر حاضری، علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری