پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے فیصلے کے مطابق انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ان میں عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو 12 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ مختلف مقدمات کے تحت جیل میں رہیں۔