پائیدار ترقی کے خواب کے لیے امن و استحکامت ضروری ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار خطے میں امن و استحکام پر ہے اور خطے کی خوشحالی سب کا مشترکہ ہدف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحالی کی بنیاد رکھی ہے اور رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی ترقی پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں مستحکم اور پائیدار ترقی ممکن ہو سکے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم نے پاکستان کا موقف واضح کیا اور علاقائی تعاون، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اقتصادی منصوبوں کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف سے اردن کے بادشاہ کی ملاقات؛اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کا عزم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔
دوران ملاقات فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سخت مخالفت کی جبکہ آٹھ عرب اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی ، وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کو افغانستان اور بھارت سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا، شاہ عبداللہ کی جانب سے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی ۔