پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے روس نے ثالثی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں، دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی ہوئی تھی مگر استنبول میں مذاکرات کے دو ادوار میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ترک صدر نے آذربائیجان میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجیں گے۔ جبکہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستانی ہم منصب سے کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان ثالثی کی پیشکش
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللہ دوم آج پاکستان پہنچیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-4
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اردن کے شاہ عبداللہ دوم2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم 15 اور16 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اردن کے بادشاہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔