چین نے کشیدگی بڑھنے پر شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوتے ہی بیجنگ نے اپنے شہریوں کو واضع ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مہینوں میں جاپان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے جو جاپانی وزیراعظم کی تائیوان سے متعلق بیان بازی کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کے حالیہ موقف نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔
بیجنگ نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جاپان کے سفیر کو طلب کیا اور باقاعدہ سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا، چین نے واضح کیا ہے کہ تائیوان اس کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو یکسر مسترد کیا جائے گا۔
چینی حکام کے مطابق جاپان میں موجودہ ماحول غیر یقینی اور حساس ہو چکا ہے اور مستقبل قریب میں سفری پابندیوں، ویزا مسائل یا سیکیورٹی خدشات کے بڑھنے کا امکان موجود ہے، اسی بنیاد پر چینی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جاپان کے سفر کے بارے میں انتہائی احتیاط سے فیصلہ کریں اور موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں۔
ماہرین کے مطابق یہ سفری انتباہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی ایک واضح علامت ہے، حالیہ برسوں میں مشرقی ایشیا کی جیوپولیٹکس میں تائیوان کا مسئلہ مرکزی نقطہِ اختلاف بن چکا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف چین اور جاپان کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاپان کے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.