عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیولنک پیش کرنےکی ہدایت کی۔
عدالت نے سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے دونوں کو 23 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان کےخلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات درج ہیں جب کہ بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پرمقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
لاہور:ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا چاہیے۔ اس موقع پر عدالت نے انتظار پنجوتھا کو روسٹرم چھوڑنے کی کردی کردی۔
عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو دلائل کے لیے روسٹرم پر طلب کرلیا اور کہا کہ ابھی بھی آپ نے دیکھا کہ کیس کال کیاگیا۔اگر ایمانداری کےساتھ چلیں گے تو بہت بہتر ہے۔ عدالت کو کسی کیس سے سروکار نہیں ہوتا۔جتنا ریلیف اس عدالت نے آپ کو دیاکسی نے شاید دیاہو۔عدالت نے ایسا کوئی فلٹر نہیں لگایا۔یہ نہیں ہوسکتا کچھ وکلا کو میسج ملےاور کچھ کو نہ ملے۔ عدالت نے اس دن بھی کام کیا جب آپ ہڑتال پرتھے۔
وکیل سرادر لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں اطلاع نہیں ملی، جس کی وجہ سے یہ پیش نہیں ہوئے۔ہم ہڑتال بھی عدلیہ کی عزت کے لیے کرتے ہیں۔ انتظار پنجوتھا معذرت کررہے ہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد سرکاری وکیل نے ابتدائی طور پر 107 مقدمات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام مقدمات کی کارروائی کو یکجاکرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔