data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انتہا پسند آسٹریلوی سینیٹر پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر مسلمانوں کے اس روایتی لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی سیاستدان پالین ہنسن کی اس حرکت پر دیگر سینیٹرز نے شدید تنقید کی اور بعد ازاں انہیں رسمی طور پر سرزنش بھی دی گئی، جبکہ ایک ساتھی سینیٹر نے ان پر ’نسل پرستانہ رویہ‘ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

کویینز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہنسن ’ون نیشن‘ پارٹی کی رکن ہیں اور وہ ایک بل متعارف کرانے کی کوشش کر رہی تھیں جس میں عوام میں مکمل چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد کی جا سکے۔ وہ برسوں سے اس پالیسی کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے پارلیمنٹ میں یہ لباس پہن کر احتجاج کیا اور انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد سینیٹ میں ان کے بل کے مسترد ہونے کے جواب میں اپنی رائے کا اظہار کرنا تھا۔

مسلم گرینز کی سینیٹر مہِرین فاروقی نے ہنسن کو ’نسل پرست‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام بظاہر مذہب کی بنیاد پر تنقید اور مذاق اڑانے کے لیے کیا گیا۔

گزشتہ سال وفاقی عدالت نے مہرین فاروقی کو ہنسن کی جانب سے نسلی امتیاز کا سامنا کرنے والا قرار دیا تھا، جس کے فیصلے کے خلاف ہنسن اپیل کر رہی ہیں۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی آزاد سینیٹر فاطمہ پیمن نے بھی ہنسن کی حرکت کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

منگل کو وزیر خارجہ اور سینیٹ کی رہنما پینی وونگ نے ہنسن کی سرزنش کے لیے قرارداد پیش کی، جو 55 ووٹوں کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے منظور ہو گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہنسن کا اقدام مسلم آسٹریلیوی شہریوں کی بے ادبی اور مذہب کی بنیاد پر تنقید کا باعث تھا۔ ہنسن نے فیس بک پر بیان دیا کہ اگر انہیں برقعہ نہ پہننے کی ہدایت دی جاتی ہے تو بہتر ہے کہ اس پر پابندی لگا دی جائے۔

یاد رہے کہ ہنسن نے پہلے بھی 2017 میں پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر قومی سطح پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور 2016 میں اپنی پہلی تقریر میں مسلمانوں کے حوالے سے متنازعہ بیانات دیے تھے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ میں پر پابندی ہنسن کی پہن کر کے لیے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل پہنچو؛ پی ٹی آئی نے آخرعوام کوکال دےدی

سٹی42: احتجاج کی کالیں دینے کے بعد احتجاج کرنے میں بار  بار ناکام ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے آخر کار عوام کو  احتجاج کی ہنگامی کال دے دی۔

 اس مرتبہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے۔

پی ٹی آئی کی عوام کے نام اپیل میں کہا گیا ہے کہ وہ  آج 25 نومبر ، منگل کے روز  احتجاج کرنے کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر  جمع ہوںْ 

  راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا

پی ٹی آئی کی پنجاب کی لیڈر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ  25 نومبر ،منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب  ایک آواز بن کر بانی کی فیملی کے ساتھ کھڑےہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نےبھی  پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔

عالیہ حمزہ نے کہا  کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہوں۔

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل

عالیہ حمزہ لاہور میں ہیں اور آج رات 12 بجے تک ان کے یا ان کے ساتھیوں کے لاہور سے احتجاج کے لئے راولپنڈی  روانہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کی پنجاب کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ جانے کے بعد  چیف آرگنائزر  بنایا گیا تھا۔ کئی ماہ میں وہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی اجتماع کرنے میں ماکیاب نہیں ہوئیں، آج ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی نے کل منگل کے روز اڈیالہ جیل جا کر بانی سے ملاقات کرنے اور اس کے ساتھ ہی احتجاج کرنے کا اعلان کیا تو کارکنوں اور عوام کو بھی اڈیالہ جیل آنے کی کال دی گئی۔

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا

اس کے بعد عالیہ حمزہ نے الگ سے احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل جانے کی کال دی ہے اور  کہا کہ  عمران خان کی بہنیں جب تک وہاں موجود ہوں گی، ہم نے ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔

  عالیہ حمزہ  نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ سب اڈیالہ جی پہنچیں۔ جب تک خبانی کی بہنیں  وہاں موجود ہوں آپ نے بھی وہاں موجود رہنا ہے۔

ملائیشیا کا 16 سال سےکم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی کا فیصلہ

عالیہ حمزہ نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • انتہاپسند خاتون سیاستدان کو برقعہ پہن کر پارلیمنٹ آنا مہنگا پڑ گیا، ایوان سے معطل ہوگئیں
  • آسٹریلین انتہاپسند پارلیمنٹرین کی برقعہ پوشی، ایوان سے معطل ہوگئیں
  • برقع پر پابندی کا بل مسترد ہونے کا غصہ، آسٹریلوی انتہاپسند سینیٹر کا پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ
  • آسٹریلیا: خاتون رکن پارلیمان کا حجاب کے خلاف برقع پہن کر احتجاج
  • اڈیالہ جیل پہنچو؛ پی ٹی آئی نے آخرعوام کوکال دےدی
  • آسٹریلوی پارلیمنٹ میں خاتون سینیٹر برقع پہن کر پہنچ گئیں
  • خاتون رکن اسمبلی برقع پہن کر آسٹریلوی پارلیمنٹ پہنچ گئی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ