وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں غیر معیاری کارکردگی یا کوتاہی کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ستھرا پنجاب کے غیر معیاری کام پر نجی ٹھیکیداروں کو سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جبکہ کنٹریکٹس کی ازسرِنو تنظیمِ نو پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات، مین ہول میں گر کر ہلاکتوں اور اسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو وزیراعلیٰ کی جانب سے سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ مریم نواز نے تمام شہروں میں کوڑے دان روزانہ دھونے، ویسٹ انکلوژرز بنانے، پبلک مقامات، بس اسٹینڈز اور پارکنگ ایریاز کی مثالی صفائی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی کہ غیر قانونی قبضے اور تعمیرات کو فوری طور پر ڈیجیٹل ریکارڈ میں لایا جائے۔ ریڑھیاں ہٹا کر آمدورفت بحال کرنے، مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری یقین دہانیاں لینے، اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاریوں کا حکم بھی دیا گیا۔ مریم نواز نے شہروں کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی مرمت، شجرکاری، اسٹریٹ لائٹس، مین ہول ڈھکن، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی کے احکامات دیے۔ انہوں نے ہر شہر میں روڈز پر لین مارکنگ لازمی قرار دی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر موجود رہ کر صفائی اور نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ مسلسل ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ دو وارننگز کے بعد تیسری وارننگ پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری فنڈز، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا ناقابلِ قبول ہے۔ مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں نیکسٹ لیول گورننس لائی جائے گی، اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہروں کے فیڈ بیک پر نظر ہے اور ہر انتظامی اقدام عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا