پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کرتے ہوئے منگنی ہونے کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔

اس کے علاوہ مومنہ اقبال کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر فیملی کے ساتھ کسی خاص شخص کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کی سالگرہ کا انعقاد اُن کی رہائش گاہ پر ہی ہوا، جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ مومنہ اقبال نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

انہوں نے تصاویر شیئر تو کیں مگر اُس خاص کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جس کی وجہ سے مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے۔

مومنہ اقبال نے 2018 سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کی بنیاد پر اب تک کئی ڈرامے کرچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مومنہ اقبال

پڑھیں:

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی، پروین شاکر کی 73 ویں سالگرہ آج



پروین شاکر: فائل فوٹو 

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کے مداح آج ان کی 73ویں سالگرہ منارہے ہیں، اپنے پہلے مجموعے کی مناسبت سے ہی پروین شاکر خوشبو کی شاعرہ کہلاتی ہیں۔

 24 نومبر 1952ء کو پروین شاکر کراچی کے ایک اسپتال میں افضل النساء اور سید ثاقب حسین زیدی کے ہاں  پیدا ہوئی تھیں۔

پروین شاکر کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی ،بعد میں رضیہ گرلز ہائی اسکول کراچی میں داخلہ لیا، جہاں سے انھوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پھر سرسید گرلز کالج کراچی سے انگلش لٹریچر میں بی اے آنرز کیا۔ 

1972ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا، پھر وہیں سے لسانیات میں بھی ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 68ویں سالگرہ

محبت اور خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 68ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

 اس کے بعد پی ایچ ڈی کے لیے ’جنگ میں ذرائع ابلاغ کا کردار‘ پر مقالہ لکھا، جسے وہ پیش نہ کرسکیں کیونکہ اسی دوران وہ ہارورڈ یونیورسٹی امریکا سے وابستہ ہو گئیں، جہاں سے انھوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔ 

تعلیمی سلسلہ ختم ہوا تو انھوں نے عبداللّٰہ گرلز کالج کراچی میں انگریزی لیکچرر کی حیثیت سے ملازمت اختیار کر لی۔ 9 برس تک وہ درس و تدریس کی خدمات انجام دیتی رہیں۔ اس کے بعد سول سروسز یعنی سی ایس ایس کا امتحان دیا اور کامیاب ہوئیں۔

’’پروین شاکر‘‘ ان کی خوشبو آج بھی مہک رہی ہے

24سال کی عمر میں کوئی شاعری کی دنیا میں داخل ہو...

 کامیاب ہونے کے بعد محکمہ کسٹمز میں کلکٹر ہو گئیں۔ اس عہدے سے ترقی کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری اور پھر سی۔ آر۔ بی۔آر اسلام آباد میں مقرر ہوئیں۔

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی

وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

پروین شاکر کی شاعری خو شبو کی طرح لوگوں کے ذہنوں میں بسی ہوئی ہے ۔ ان کی پہلی کتاب’’ خوشبو‘‘ کو 1976 میں آدم جی ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد اعزازات و اسناد سے نوازا گیا۔

؎اپنے گھر کی طرح وہ لڑکی بھی نذر سیلاب ہوگئی شاید

تجھ کو سوچوں تو روشنی دیکھوں یاد، مہتاب ہوگئی شاید

پروین شاکر کی شاعری آج کے عہد کی شاعری ہے ۔انہوں نے شاعری میں مختلف تجربات کئے ہیں جس میں وہ کامیاب بھی رہی ہیں ۔مختلف زبانیں جاننے کے باوجو د انہوں نے نہایت آسان اور سہل زبان میں شاعری کی۔

؎کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے

وہ سویا ہے کہ کچھ کچھ جاگتا ہے

تیری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں

مرا تن، مور بن کے ناچتا ہے

ہاں انکی شاعری میں مختلف زبان کی تراکیب اور اور الفاظ کا استعمال ضرور ہوا ہے ۔ اپنی مختصر زندگی کے نہایت قلیل وقت میں وہ شاعری کا ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئیں جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔

خوشبو کی شاعرہ: پروین شاکر

پروین شاکر کی شاعری خو شبو کی طرح لوگوں کے ذہنوں...

 ان کے پانچ شعری مجموعے خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور کف آئینہ ہیں ۔جب کہ کلیات ’’ماہ تمام‘‘ کے نام سے شائع ہوا، جس تخیل پردازی کا نظارہ ان کی شاعری میں نظر آتا ہے وہ انکی ہمعصر اور دوسرے شعراء میں بہت کم دیکھنے میں آتا ہے جس بنا پر وہ دوسروں سے منفرد نظر آتی ہیں ۔

پروین شاکر کی شاعری عشق کے مختلف اور منفرد کیفیت کا احساس پیدا کرتی ہے۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ عشق اور محبت کی شاعرہ تھیں۔ ان کی مقبولیت ان کے پہلے شعری مجموعے "خو شبو " سے ہوئی۔ عشقیہ شاعری کی جو خوشبو انہوں نے بکھیری تھی وہ آج تک لوگوں کی دل دماغ میں بسی ہوئی ہے۔

دسمبر 1994 کو اُردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں مگر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردو میں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 13 افراد جاں بحق
  • ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تیاریاں سامنے آگئیں
  • اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کوتنقید کا نشانہ بنا دیا
  •  مظفر گڑھ: طلبہ کو سکول لےجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی
  • نوشین شاہ نے حجاب اتارنے کی وجہ بتاتے ہوئے روحانی سفر پر روشنی ڈال دی
  • دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
  • اداکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی، پروین شاکر کی 73 ویں سالگرہ آج
  • “شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے” : منزہ عارف