WE News:
2025-11-26@15:51:29 GMT

حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری کیا جس پر ایک شکایت میں کہا گیا کہ ٹرینوں میں صرف حلال گوشت پیش کیا جاتا ہے جو غیر منصفانہ امتیاز پیدا کرتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی سرکاری خاتون اُستاد کی TTE سے دلچسپ جھڑپ، ویڈیو وائرل

این ڈی ٹی وی کے مطابق شکایت میں مزید الزام لگایا گیا کہ یہ پریکٹس ہندو دلت کمیونٹی کے افراد کو نظر انداز کرتی ہے جو روایتی طور پر گوشت کے کاروبار سے منسلک ہیں اور اس سے ان کے روزگار کے حقوق اور مساوی مواقع متاثر ہوتے ہیں۔

ریلوے حکام کی طرف سے فوری ردعمل موصول نہیں ہوا۔

این ایچ آر سی کا مؤقف

این ایچ آر سی نے 24 نومبر کے کیس کی کارروائی کے دوران کہا کہ شکایت میں لگائے گئے الزامات ظاہر طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی معلوم ہوتے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ صرف حلال گوشت فروخت کرنے کی پالیسی ہندو شیڈولڈ کاسٹ کمیونٹی اور دیگر غیر مسلم کمیونٹیوں کے روزگار پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ چونکہ ریلوے ایک سرکاری ادارہ ہے اس لیے اسے تمام مذہبی عقائد رکھنے والے افراد کے خوراک کے انتخاب کے حق کا احترام کرنا چاہیے جیسا کہ بھارت کے آئین میں سیکولر اصول درج ہیں۔

رکن پریانک کنونگو کی زیرصدارت این ایچ آر سی کی بینچ نے بھوپال سے آنے والے شاکی سنیل احروار کی شکایت کو ہیومن رائٹس ایکٹ، 1993 کی دفعہ 12 کے تحت نوٹس لیا۔

مزید پڑھیے: ہندوستان میں بنیاد پرستوں کے عزائم بروقت بھانپنے والے لکھاری

کمیشن نے ہدایت دی کہ چیئرمین، ریلوے بورڈ، نئی دہلی کو نوٹس جاری کیا جائے تاکہ شکایت میں درج الزامات کی تحقیقات کی جائیں اور 2 ہفتوں کے اندر کارروائی کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

شکایت میں مزید دعوے

شاکی نے الزام لگایا کہ بھارتی ریلوے کے غیر سبزی خور کھانوں میں صرف حلال گوشت پیش کرنے کی پالیسی غیر مسلم مسافروں کے مذہبی عقائد کے مطابق کھانے کے اختیارات کو محدود کرتی ہے، انتخاب کی آزادی اور مذہبی حقوق کو متاثر کرتی ہے، آئین کے آرٹیکلز 14، 15، 19(1)(g)، 21 اور 25 کے تحت حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مساوات، سیکولرازم، عدم امتیاز اور روزگار کے حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

شاکی نے کمیشن سے فوری مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین ریلویز انڈین ریلوے انڈین ریلوے میں حلال گوشت بھارتی ریلوے.