وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری سے پہلے خود اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

یہ بات انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے ڈائیلاگ آن اکانومی سیشن میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

ہارون اختر خان کا ایف پی سی سی آئی آفس کا دورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر خان نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ کیا ہے۔

ہارون اختر نے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع کے لیے تیز رفتار معاشی ترقی ضروری ہے، صنعتی ترقی کے بغیر کوئی ملک خوش حال نہیں ہو سکتا، برآمدات کی رفتار درآمدات سے زیادہ ہونی چاہیے، ورنہ تجارتی خسارہ بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہو گا، اس وقت درآمدات برآمدات سے زیادہ ہیں جس سے معیشت دباؤ کا شکار ہے، ایف بی آر نے اصلاحات میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

معاونِ خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان خود اپنی قوت سے ترقی کر سکتا ہے، آئی ایم ایف کے سامنے صنعتی پالیسی میں ٹیکس پیکیج پیش کیا جائے گا، آنے والے اصلاحاتی اقدامات پائیدار معاشی ترقی کے لیے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ہارون اختر

پڑھیں:

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض:سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ کو باضابطہ طور پر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (REGA) کے مطابق نیا فریم ورک مقامی اور غیر ملکی دونوں افراد اور کمپنیوں کو رہائشی، تجارتی اور زرعی زمین میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔تھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے قانون کا مقصد پراپرٹی مارکیٹ کو فعال کرنا، تعمیراتی معیار بہتر بنانا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور شہری منصوبہ بندی کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

نئے قانون کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے اُن علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے جن کی منظوری سعودی کابینہ دے گی۔ ان علاقوں سے متعلق تفصیلی رہنما اصول، زوننگ پالیسی اور سرمایہ کاری کی شرائط جلد جاری کی جائیں گی۔ ریگا کے مطابق قوانین وضع کرتے وقت شہری ترقی، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی جیسے عوامل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب اس وقت نیوم، قدیہ، اور ریڈ سی گلوبل جیسے عالمی سطح کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام کر رہا ہے، جن کے لیے بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق جائیداد کی ملکی مارکیٹ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھولنا نہ صرف ان منصوبوں کو تقویت دے گا بلکہ سعودی معیشت کو بھی نئے ترقیاتی امکانات فراہم کرے گا۔

ریگا نے اسے سعودی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کی طویل مدتی معاشی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے اور آئندہ برسوں میں رئیل اسٹیٹ، تعمیرات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نمایاں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے: غلام مصطفیٰ ملک
  • چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار
  • افغانستان کی بھارت کو سرمایہ کاری کی پیشکش ، ماحول پر سوالات اور تنقیدیں
  • سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت
  • معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا میمن دیھ تھانو میں ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ
  • غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کی اجازت مل گئی۔
  • امریکی بینک ایگزم کا پاکستان، مصر و یورپ میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • سرگودھا ،معاون خصوصی وزیراعظم چودھری حامد حمید ن لیگی رکن قومی اسمبلی ارم حمید حلقہ PP-73میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کررہے ہیں
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی