آزاد کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا 18 وزرا اور 2 مشیر شامل
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
مظفرآباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نئی کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیا القمر، عامر یاسین ، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی نے بطور وزرا حلف اٹھایا۔آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعظم نے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل سے حکومت کو مضبوط استحکام حاصل ہوگا اور آئندہ اقدامات کیلئے ٹیم مکمل ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آ زاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جن سے وزیراعظم راجہ فیصل نے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل
ہیں۔