Islam Times:
2025-11-26@15:50:57 GMT

کوئٹہ، گورنر جعفر مندوخیل کا دارالشفاء امام خمینی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کوئٹہ، گورنر جعفر مندوخیل کا دارالشفاء امام خمینی کا دورہ

امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد علاج کیلئے کراچی جانے پر مجبور ہے۔ جس سے مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں اور بعض مریض تو راستے میں ہی مر جاتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت اس حل طلب مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری ایکشن لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگوں کو اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے دارالشفاء امام خمینی ہزارہ ٹاؤن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ جہاں موجود ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دینی علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے علاقے کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کے تمام مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی معاونت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اس سے قبل گورنر بلوچستان نے کڈنی ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قونصل جنرل کے تعاون سے چار ڈائیلاسز مشینوں کی فراہمی سے کڈنی ہسپتال کے مجموعی معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات بھی باعث فخر ہے کہ یہی ڈائیلاسز مشینیں ایران میں ہی بنی ہیں۔ صوبہ بلوچستان اپنی ہی فیمیل سرجنز اور فزیشنز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل مندوخیل نے مریضوں کی نے کہا کہ

پڑھیں:

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت لاء کالج کا دورہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت لاء کالج کا دورہ کیا اوردورہ کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان کی فیکلٹی ممبران اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی۔

طلباء نے بلوچستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، طلباء کا کہنا تھا کہ؛ ہم کھوئی ہوئی نسل نہیں، بلکہ وہ نسل ہیں جس کا بلوچستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا، طلبا نے کورٹ پروسیڈنگ کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان کا کہنا تھا کہ؛  طلباء وکالت کے مقدس پیشے کے ذریعے عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا شعار بنائیں، 

آئی جی ایف سی بلوچستان نے ہونہار طلباء کیلئے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور کالج میں سولرلائزیشن کیلئے حکومت بلوچستان سے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

طلباء اور فیکلٹی ممبران نے امن و ترقی کے فروغ میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کردار کو بھرپور سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت لاء کالج کا دورہ
  • سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
  • بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے: غلام مصطفیٰ ملک
  • کوئٹہ: مختلف سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
  • تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم
  • بلوچستان، زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • مسلم لیگ (ق) کا کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی