سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
ترجمان ق لیگ کامزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مذاکرات کے حامی ہیں، مگر ملک دشمنوں کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھتے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
پنجاب: عوامی مقامات اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار
علامتی فوٹوپنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں مقامات پر ویسٹ بِن لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیلا ویسٹ بِن کاغذی کچرا، سبز ویسٹ بن شیشے کے کچرے اور سرخ ویسٹ بِن دھاتی کچرے کے لیے استعمال ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سرمئی ویسٹ بِن آرگینک و بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ اور اورنج ویسٹ بِن پلاسٹک ویسٹ کے لیے استعمال ہوگا۔