کرپشن سکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اُدھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی اے
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات تیار کرنے کے مراکز سرگرم ہیں، یہاں سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہیں اور اس دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں، جبکہ منشیات کا کچھ پیسہ سرحد پار بھی منتقل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان
اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اس لیے وہ اپنے ہی ضلع میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہورہی ہوں، اسے اپنے منصب سے الگ ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منشیات کی موجودگی کی تردید کرکے حالات کی سنجیدگی کا انکار کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ کو چاہیے تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے راستے بند کرتے، لیکن انہوں نے وزیر اطلاعات سے محض ایک پریس کانفرنس کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی میں ملوث سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی
اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ منشیات سے حاصل ہونے والا پیسہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور گولہ بارود کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے، منشیات کے کاروبار سے حاصل ہونے والا سرمایہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اختیار ولی منشیات وادی تیرہ