کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
سندھ کے تاریخی کوٹ ڈیجی قلعے سے اہم نوادرات کی چوری کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ قلعے میں موجود توپوں کے 2 چھوٹے کڑے نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں کاٹ کر لے گئے۔
چوری کیسے ہوئی؟انچارج کوٹ ڈیجی قلعہ تنویر علی کے مطابق واردات رات کے وقت ہوئی، اور صبح ملازمین نے معمول کے معائنے کے دوران کڑے غائب پائے، جس کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کرایا گیا۔
قلعے کے چوکیدار نے بتایا کہ واقعے کو 2 ماہ گزرنے کے باوجود نوادرات برآمد نہیں ہوئے اور ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
پولیس کا موقفپولیس کے مطابق چوری ہونے والا سامان توپوں کے پرزے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور چوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کی تشویشماہرین کا کہنا ہے کہ تالپور حکمرانوں نے تاریخی اہمیت کی حامل یہ توپیں کوٹ ڈیجی قلعہ میں محفوظ کی تھیں، اس لیے ان کے پرزوں کی چوری نہ صرف ورثے کا نقصان ہے بلکہ سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوال ہے۔
پولیس اور قلعہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور قلعے کی سیکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوٹ ڈیجی قلعہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کوٹ ڈیجی قلعہ کوٹ ڈیجی قلعہ
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔