اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔

لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر سرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین  ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔

سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات بھی جلد حل کرلیں گے،  ملازمین کو آئندہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرین ایئر لائن

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن