ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کا شکار، رپورٹ عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے بعد نمٹادی، سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق الکرم اسکوائر سے بس اڈے ختم کرادیے ہیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی تھی،درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے لہٰذا درخواست نمٹادیں۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن منصوبے کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں تمام شراکت داروں کے ساتھ ثالثی میٹنگ منعقد کی گئی تاہم شراکت داروں نے معاہدے کے مطابق ثالثی کے ذریعے تنازع کے حل پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے مطابق تنازع کے حل کیلیے ثالثی پر اتفاق کیا گیا تھا، ٹرانس کراچی نے کنٹریکٹر کی ثالثی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس(ر) عارف حسین خلجی کو بطور ثالث نامزد کیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹر نے اس نامزدگی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا نام پیش کر دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کنٹریکٹر نے مالی شرائط نہ ماننے پر کام کی رفتار سست کرنے یا مکمل طور پر روک دینے کی دھمکی بھی دی ہے جو کہ عوامی فنڈ سے جاری اس اہم منصوبے کیلیے نقصان دہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق
مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔
پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔
حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔
مزید پڑھیں: سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی
پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ٹریک جعفر ایکسپریس دھماکہ خیز مواد ڈیرہ مراد جمالی ریلوے لائن سیکیورٹی فورسز