سانحہ اسلام آباد کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں ‘حلیم عادل
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانحہ اسلام آباد کے شہدا اور پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 26 نومبر یوم سیاہ کے دن کو صوبے بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کے شہدا نے چیئرمین عمران خان کی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی، اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں تحریکِ انصاف کی جدوجہد کو نئی طاقت فراہم کرتی ہیں پوری قوم ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کے تمام اضلاع، تحصیلوں، ٹانز اور یونین کونسلوں میں 26 نومبر 2024 سمیت پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا سندھ بھر میں شہدا کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانیاں اور دعائیہ نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں 26 نومبر کے شہدا، سانحہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے کارکنان، زخمی ساتھیوں اور اسیر کارکنان کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا انصاف لائرز فورم، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، لیبر ونگ، کسان ونگ اور تاجر ونگ سمیت تمام متعلقہ ونگز کو مقامی سطح پر سرگرمیوں میں بھرپور شرکت اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں شہدا کے ورثا سے رابطہ کریں، اظہارِ یکجہتی کریں، اور ان کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانحہ اسلام آباد حلیم عادل پی ٹی آئی کے شہدا نے کہا
پڑھیں:
فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی اجلاس‘ 27 ویںترمیم کا جائزہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔