Islam Times:
2025-11-26@01:02:26 GMT

علی لاریجانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

علی لاریجانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری، علی لاریجانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبہ خارجہ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات اور مشاورت کی تھی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی، صدر، وزیراعظم سے ملاقات

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون ضروری اور دونوں ممالک کے شہریوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے دیرینہ تعلقات ہیں، صدر نے بھارت کے ساتھ جنگ میں ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان ریل رابطے کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کاروباروں اور مسافروں خصوصاً زائرین کے لیے آسان بنائے گی، ایران-پاکستان گیس پائپ لائن معاملے کا باہمی طور پر قابل عمل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے صدر زرداری کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورت حال کے ساتھ سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی ملاقا ت کررہے ہیں
  • پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل اور مؤثر تعاون کا پابند ہے، شہباز شریف کی علی لاریجانی سے گفتگو
  • پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی، صدر، وزیراعظم سے ملاقات
  • پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • صدر، وزیر اعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقاتیں
  • ایران کا ایک بار پھر پاکستان سے اظہار تشکر، صدر مملکت سے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات
  • اسحاق ڈار سے ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی کی ملاقات
  • ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد
  • اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے روس میں پاکستان کے نامزد سفیر فیصل نیاز ترمذی ملاقا ت کررہے ہیں