صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی ہے—تصویر؍ پی آئی ڈی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سےایرانی سیکریٹری سپریم قومی سلامتی کونسل ڈاکٹرعلی لاریجانی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور حالیہ سیلاب میں اظہارِ یکجہتی اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

صدر زرداری نے حالیہ جنگ میں ایرانی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا، سپریم لیڈر کی قیادت کی تعریف کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے ایران کی اصولی حمایت کو سراہا۔

صدر ِمملکت نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے، پاک ایران ریلوے رابطہ تجارت کے فروغ، سیاحت کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پرمضبوط ہونا چاہیے، بہتر کنیکٹیویٹی سے کاروباری افراد اور زائرین کے لیے سفر آسان ہو گا۔

اسحاق ڈار سے ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی کی ملاقات

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے بارے میں صدر نے باہمی طور پر قابلِ عمل حل کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے اسلام آباد میں حالیہ تکنیکی بات چیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان تہران میں مذاکرات کے تسلسل کا منتظر ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی نیک خواہشات اور سلام صدرِ مملکت کو پہنچایا، رواں سال کی 12 روزہ جنگ میں پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر لاریجانی نے حالیہ واقعات میں پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فتح ہماری فتح ہے، ایرانی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیحی رسائی دینے کے لیے متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس سے 10 ارب ڈالرز کے تجارتی ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر علی لاریجانی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر تک ان کا سلام پہنچائیں۔ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی صورتِ حال، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اعلامیے کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور دونوں ممالک کے پُرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے ایران سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل مملکت ا صف علی زرداری اعظم شہباز شریف علی لاریجانی کی لاریجانی نے ملاقات میں پاکستان کی کے مطابق ایران کی ایران کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے