ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے منگل ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ایران کی کامیابی ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان مسلسل رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے اگست میں ایرانی صدر سے ہونے والی ملاقات کو بھی خوشگوار یادوں کے ساتھ دہرایا۔

ایران کی امداد اور مستقل حمایت پر اظہار تشکر

صدر نے حالیہ سیلاب کے دوران ایران کی جانب سے ہمدردی اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کی امدادی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، مذہب اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گے

صدر زرداری نے جنگِ بھارت کے دوران ایران کی مستقل حمایت کو سراہا اور اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ایران کی جانب سے کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اصولی مؤقف اختیار کرنے پر بھی تحسین کی۔

تجارت، رابطہ سازی اور اقتصادی تعاون پر زور

صدر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے قریبی تعاون چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی

انہوں نے پاکستان ایران ریل رابطے کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تجارت، سیاحت اور خاص طور پر زائرین کی آمدورفت کو آسان بنایا جاسکے۔

ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی بڑھتی توانائی ضروریات کے پیش نظر ایک قابل عمل اور مشترکہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تکنیکی بات چیت کا خیرمقدم کیا اور تہران میں مذاکرات کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔

ایرانی قیادت کے پیغامات اور دوطرفہ تجارت کا ہدف

ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو ایرانی منڈی میں ترجیحی رسائی دینا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی سمت پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

صدر نے ڈاکٹر لاریجانی سے درخواست کی کہ وہ سپریم لیڈر تک ان کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔

علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشتگردی پر گفتگو

ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، مشترکہ سلامتی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ایرانی وفد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، علی باقری، علیرضا بیات اور علیرضا تقوائی‌ زاده شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر پاک ایران تعلقات پاکستان سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر پاک ایران تعلقات پاکستان نیشنل سیکیورٹی اظہار تشکر پاکستان کی ایرانی صدر کی جانب سے اور ایران کے دوران ایران کی انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم