فائل فوٹو

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی لاریجانی

پڑھیں:

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ججز ٹرانسفر کیس میں اپنی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کر دیا ہے۔

ججز نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل آئینی عدالت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کو سماعت کے لیے واپس بھجوائی جائے، کیونکہ اسے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت منتقل کیا گیا ہے جو ان کے مطابق آئین کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس:عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر

درخواست گزار ججز نے موقف اختیار کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ مقننہ، ایگزیکیٹو اور عدلیہ یہ تینوں ادارے 1973 کے آئین کے تحت قائم شدہ ریاستی ستون ہیں جن کے درمیان اختیارات اور حدود واضح طور پر مقرر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا استعمال کبھی بھی عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے یا اسے غیر مؤثر بنانے کے لیے نہیں کیا جا سکتا، جبکہ سپریم کورٹ کے کئی فیصلے بھی اختیارات کی تقسیم کے اصول کو واضح کرتے ہیں۔

اس دوران وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ اس مقصد کے لیے 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔ بینچ 24 نومبر کو ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم پر عدالتی کارروائی، 4 ججز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو تیار

بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کے تبادلے کو درست قرار دے دیا تھا، جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، جو اب دائرہ اختیار کے تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ججز ٹرانسفر سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان سے تعلقات نئے سٹرٹیجک دور میں داخل ہو رہے ہیں: ایران
  • ایران کی سپریم سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کی اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان آمد
  • ایرانی وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایران کے نیشنل سیکیورٹی سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • ایرانی سپریم کونسل کے سیکریٹری غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • نیشنل ڈے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے لبنانی ہم منصب کے نام پیغام
  • ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج