پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی اووَر ایکٹنگ وائرل، صارفین کے دلچسپ کمنٹس
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔
رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔
ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔
عجب بٹ اپنے تنازعات اور متنازع ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً روزانہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار وہ اووَر ایکٹنگ وجہ سے وائرل ہوئے ہیں جس میں وہ پاکستان اور اپنے دوستوں کو بہت یاد کررہے ہیں۔
ویڈیو میں رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں سے کبھی حسد نہیں ہوا لیکن اب وہ اپنے دوستوں پر رشک کرنے لگے ہیں جو لاہور میں مزے کر رہے ہیں، باہر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں، ڈرائیونگ کر رہے ہیں، اکٹھے مزے کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے اپنی بے بسی، غصہ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس میں وہ رو بھی رہے ہیں چیخ بھی رہے ہیں۔ صارفین نے اُن کی اس اداکاری پر دلچسپ تبصرے کیے۔
View this post on Instagramایک صارف نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کرلو۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ بھائی اووَر ایکٹنگ مت کرو، پلیز۔ ایک نے لکھا، ’ہمیں بالکل بھی ترس نہیں آرہا‘۔ صارفین میں کسی نے رجب کارٹون بھی لکھا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ویڈیو کے بغیر بھی کرسکتا تھا لیکن پیسے کمانے تھے نا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔
رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکسشان شاہنز ٹیم کے لیے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔
اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست د ے کر تیسری بار رانزنگ اسٹار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔