آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
وفاقی آئینی عدالت کے باہر صحافی نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا ک آئینی عدالت سے متعلق ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ آئینی عدالت نے کہا
پڑھیں:
پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں، شیخ وقاص اکرم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹ پاکستان میں نہیں چلایا جا رہا بلکہ اسے بیرون ملک مقیم چند پی ٹی آئی کارکنان چلا رہے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے انفارمیشن ونگ کی طرف سے اس اکاؤنٹ کی کوئی سرکاری حیثیت یا کنٹرول نہیں ہے اور یہ اکاؤنٹ پارٹی کی باقاعدہ معلوماتی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ اس اکاؤنٹ سے جاری معلومات کو پارٹی کا سرکاری مؤقف نہ سمجھیں۔