پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے، راجہ پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، ن لیگ، پی پی معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟
پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نت مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی، چودھری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ سماعت جج عارف خان نیازی نے کی، جنہوں نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو’ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت‘ پڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اور اگر ووٹر ٹرن آؤٹ 20 فیصد سے بھی کم ہو تو اسے حقیقی انتخاب نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید سے متعلق بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں 2 سال سے زائد ہو گئے ہیں، اور ان کی دعا ہے کہ وہ جلد رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی گھبراہٹ نہیں اور ’ آپ کو بھی نہیں ہونی چاہیے‘۔
پرویز الٰہی نے بتایا کہ ان کے خلاف متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بار کونسلز کے انتخابات کے باعث بھی وہ مصروف ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت میں مزید دلائل پیش کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں