اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پورپیرکوبھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
سردیوں کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے اور اہم، پہلے سے طے شدہ مقدمات کی سماعت جاری رکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاکہ پاکستان کے عدالتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت کا بنیادی مقصد آئین کی تشریح کرنا اور آئینی نوعیت کے قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم اس عدالت کے دیگر ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس روزی خان بریچ،اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔ چیف جسٹس کا پیغام وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ "عدالت کا قیام پاکستان کے آئینی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا مینڈیٹ آئین کی وضاحت، آزادی اور دیانتداری کے ساتھ کرنا، بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا، اور آئینی نظام کو تمام ریاستی اداروں کے لیے استحکام، انصاف اور توازن کا ذریعہ بنانا ہے۔