ججز ٹرانسفر کیس؛9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج،بانی سے وکیل کی ملاقات کی درخواست بھی مسترد
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں، آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور بانی سے ہدایات کیلئے وکیل کی ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وفاقی آئینی عدالت نے 9میں سے 5انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر خارج کردیں،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو تحریری اعتراضات فائل کرنے کیلئے مہلت دیدی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور راجہ مقصط نواز کو اضافی گزارشات جمع کروانے کی مہلت دی گئی۔
ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ن لیگ 12 نشستوں پرکامیاب
آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا۔
وفاقی عدالت نے بانی سے ہدایات کیلئے ملاقات کی استدعا بھی مسترد کردی،وکیل نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ کے بعد بانی سے ہدایات لینی ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ بانی سے ملاقات کی ہدایات جاری کردیں،چیف جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔
وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 187کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں رجوع کریں،ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ججز ٹرانسفر کیس ا ئینی عدالت نے ملاقات کی نے کہاکہ
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے۔
ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے ۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے ۔
کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی ۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس اپیل 24 نومبر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔