ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت جج عارف خان نیازی نے کی۔جج نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اگر بیس فیصد سے ووٹرز کم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا۔چودھری پرویزالہی نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری بھی دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ وہ جلد باہر آ جائیں، ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے آپ کو بھی نہیں ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں جبکہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چودھری پرویز ال ہی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب
دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، اسحاق ڈار کا ایس سی او سمٹ میں خطاب WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
بشکیک(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا،
افغان طالبان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دیتے ہوئے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی پاکستان میں میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا۔
کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایس سی او کے قیام کے 25 برس مکمل ہونے پر رکن ممالک کو مبارکباد دی اور کہا کہ تنظیم گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے خطے میں امن، سلامتی، معاشی تعاون، رابطہ کاری اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مساوات، احترام اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے، جس نے تنظیم کو ایک مضبوط علاقائی پلیٹ فارم بنایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکبادCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم