وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے بہترین ورکنگ ریلیشن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کیلئے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں، ایکشن کمیٹی کے ساتھ نکات پر عملدرآمد کیلئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعطم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ 7 ارب روپے کی لاگت سے لیپہ اور حویلی میں دانش سکولوں کی منظوری سے تعلیمی انقلاب کا آغاز ہو جائے گا، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، رواداری، شائستگی، وضع داری، سیاسی بردباری، مشاورت، اعتماد سازی پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد جزو لاینفک ہے، میری حکومت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کیلئے پھولوں کا گلدستہ اور نئی اُمید سحر ہے، لائن آف کنٹرول کے عوام نے بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع پاکستان، تحریک آزادی کشمیر، ریاستی تشخص، قومی وقار کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، 15 سالوں تک بھارتی گولہ باری کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے علاقوں وادی لیپہ، وادی نیلم، فاروڈ کہوٹہ، نکیال، پونچھ سیکٹر کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ وزراء کرام تمام ضلعی، تحصیل مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، میں جلد لائن آف کنٹرول وادی لیپہ کا دورہ کر کے عوام کے مطالبات کو پورا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر سے ایوان وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت، بہبود آبادی سید بازل علی نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم  آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں جس طرح پاکستانی، کشمیری قوم نے فلیڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع اور قومی غیرت کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا وہ تاریخ کا درخشندہ باب ہے، اسی اتحاد و اتفاق سے بھارت کو آپریشن سندھور میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا اور پوری دنیا میں سفارتی تنہائی کے بعد حواس باختہ ہو چکا ہے، معرکہ بنیان مرصوص کی کامیابی سے صرف پاکستان اور کشمیر میں ہی نہیں پوری دنیا میں افواج پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ اور ملک کی نیک نامی کو چار چاند لگے، پاکستنان اور کشمیر میں افواج پاکستان کو دیکھ کر عوام گل پاشی کرتے ہیں ان سے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے گلدستے پیش کر کے گلے میں ہار ڈالتے ہیں جب کہ بھارتی عوام اپنی فوج کو دیکھ پر ان پر سنگ باری بھی کرتے ہیں، راستے بھی روکتے ہیں اور ناقص حکمت عملی اور جارحیت کا ارتکاب کرنے پر جواب بھی طلب کرتے ہیں۔

وفاقی حکومت سے بہترین ورکنگ ریلیشن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کیلئے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں، ایکشن کمیٹی کے ساتھ نکات پر عملدرآمد کیلئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں گے، ماضی میں عوام اور حکومتوں کے درمیان بڑھنے والی خلیج کو کم کرنے کیلئے پارٹی عہدیداران، کارکنان عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سیاسی اُمور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپورکی قیادت میں عوامی خوشحالی کا انقلاب برپا کریں گے اور پہلے تین ماہ میں عوام کو بنیادی تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو جائیںگی۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم نے چہروں کی بجائے فرسودہ نظام تبدیل کر کے تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کرنی ہے، یہی عوام کے بنیادی حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا سے بے مقصد پنجہ آزمائی کے بجائے ان کی مشاورت سے اصلاحات کا نفاذ کریں گے اور ان کے تمام جائز معاملات کو سرخ فیتے کے کلچر سے نکال کر مشاورت سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل میرے علم میں بھی ہیں اور میری حکومت کی حتی المقدور کوشش ہو گی کہ تحریک آزادی کیلئے اپنے گھر بار، کاروبار اور اپنوں کو چھوڑ کر جانیں قربان کرنے والوں کے ورثاء کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

مہاجرین کیمپوں کا دورہ کر کے ان کے جائز مسائل کو حل کروں گا، اس موقع پر شوکت جاوید میر نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورکو حلقہ سات لیپہ کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے لیپہ اور فاروڈ کہوٹہ میں دانش سکولوں کی وزیراعظم پاکستان کی بر وقت و بر موقع منظوری حاصل کرنے پر دونوں حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظ٘م راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوامی توقعات کیلئے پورا اترنے کیلئے ان کی پالیسیوں کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ میں عوام انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد