پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کے مقابلے جاری ہیں، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مکسڈ کارکردگی سامنے آئی ہے۔
پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ 25 مختلف ممالک کے ٹینس اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی عالمی مقابلوں میں اے ٹی پی پوائنٹس کی دوڑ میں شامل ہیں۔
آج کھیلے گئے مردوں کے سنگلز راؤنڈ آف 32 میں ترکی کے مرٹ الکایا نے پاکستان کے سمیر افتخار کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ بلغاریہ کے ڈنکو ڈینیو نے پاکستانی سینئر کھلاڑی عقیل خان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6(5)، 6-1 سے ہرایا۔
پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف خلیل کو 6-3، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، اسی راؤنڈ میں یوکرین کے نیکیتا بیلوزرتسیف نے تیسرے سیڈ سابا پورٹسلاڈزے کو 6-2 کے بعد ریٹائر ہٹ کرا دیا۔
ساتویں سیڈ لیو بورگ نے بھی 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، ڈبلز میں یوکرین اور امریکا کی جوڑی نے پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کو 6-2، 7-5 سے شکست دے دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ٹی پی
پڑھیں:
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد
فائل فوٹوایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔