پاکستانی شہریوں کی برطانیہ میں اسائلم درخواستیں سب سے زیادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سال 2024 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اس سال مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی طرف سے دی گئیں۔
یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے، اور پاکستان دنیا کے 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام پاکستانی درخواست دہندگان ابتدا میں وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے، اور بعد میں انہوں نے اسائلم کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے اس صورتحال کو ویزا سسٹم کی “مکمل ناکامی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویزا اور بارڈر سسٹم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔