معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستانی ٹینس کے نامور کھلاڑی اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر کپ کے موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہ ان کا کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اعصام الحق اس ٹورنامنٹ میں مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملکی کھیل کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین ہی میری اصل طاقت تھے۔ ان کے یقین، قربانیوں اور حوصلہ افزائی نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں۔ میں اپنے تمام کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعصام الحق اعصام الحق ریٹائرمنٹ ٹینس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعصام الحق اعصام الحق ریٹائرمنٹ ٹینس
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔