پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

Pakistan's legendary tennis player @aisamhqureshi fought back tears as he announced his retirement at Pakistan's first-ever ATP Challenger tournament ????????✨????

????Former world No.

8 in doubles
????US Open finalist (men’s doubles & mixed doubles, 2010)
????Winner of 18 ATP titles pic.twitter.com/YC6k0ttMHT

— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) November 25, 2025

اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ اعصام الحق کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اعصام الحق

پڑھیں:

اے ٹی پی چیلنجر ٹینس: پاکستان کے محمد شعیب کو شکست

پاکستا ن میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس کپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے ویدم ارسو نے پاکستان کے محمد شعیب کو 6-3، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی۔

جمہوریہ چیک کے ڈومنیک پالان  نے ترکیہ کےالپ ہوروز کے خلاف 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اٹلی کے لیونارڈو بوریلی نے آسٹریلیا کےلارنس بٹالجین کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دی۔

مقابلوں کے سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
  • ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
  • معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • ٹینس الوداع، اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اعصام الحق
  • اے ٹی پی چیلنجر ٹینس: پاکستان کے محمد شعیب کو شکست
  • اسپیس ایکس کا کامیاب مشن: نیا فالکن 9 راکٹ مزید 28 سیٹلائٹس لے اڑا
  • انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کا کمبوڈیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز