پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔
ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی خطاب میں اعصام الحق نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے چیلنجز کو یاد کیا اور کہا کہ ان کی کامیابیوں کے پیچھے سب سے بڑی قوت ان کے والدین اور فیملی کی مسلسل حوصلہ افزائی تھی۔ انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد میں جاری یہ اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ اعصام الحق کے شاندار پروفیشنل کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل مقابلہ ثابت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اعصام الحق
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان کے قونصل جنرل برائے جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافے کے لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو مربوط، مؤثر اور عملی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ جنرل پاکستان، جدہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی ہر ممکن رہنمائی اور تعاون کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے، جبکہ قونصلیٹ کے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
وہ پاکستان انویسٹر فورم (PIF) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ و عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کے حوالے سے دنیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ممالک میں شامل ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، محفوظ اور جدید نظام قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو اس سازگار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینی چاہیے تاکہ نہ صرف وہ اپنی کامیابیوں میں اضافہ کریں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری، برآمدات اور زرمبادلہ میں اضافے کے ذریعے قومی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فورم سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو مزید منظم، متحد اور فعال بنائے گا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نے فورم کے ساتھ مکمل تعاون اور مضبوط رابطوں کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنا فورم کا بنیادی مقصد ہے۔ اسی وژن کے تحت حال ہی میں ریاض اور مشرقی صوبہ (دمام) میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کو فعال کیا گیا ہے، جس کے چیئرمین منیر احمد شاد مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انویسٹر فورم (PIF)، ریاض، مشرقی صوبہ (دمام) اور پاکستان ایگزیکٹو فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جا چکے ہیں، جس کے ذریعے سعودی عرب بھر کے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر باہمی تعاون، مشترکہ سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ فورم کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں 124 ملین، 38 ملین، 7 ملین اور 3 ملین مالیت کے متعدد اہم کاروباری معاہدے طے پا چکے ہیں، جو پاکستانی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور فورم کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان انویسٹر فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سوڈان کا دورہ کیا، جہاں معدنیات، توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر اعلیٰ حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے گئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے آن لائن اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت، سیاحت، معدنیات، توانائی، آئی ٹی اور دیگر ترقی پذیر شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان انویسٹر فورم کے سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مضبوط، منظم اور خوشحال پاکستانی کمیونٹی ہی کسی بھی ملک میں کامیاب قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، رہائشی منصوبوں، نوجوانوں کی فنی تربیت، کاروباری رہنمائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد، مثبت سوچ اور مشترکہ ذمہ داریوں کے احساس سے ہی مضبوط اور باوقار کمیونٹی تشکیل پاتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب پاکستانی سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، برآمدات بڑھانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری مستقبل میں دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گی۔
۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی اگلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم